وزیر دفاع خلوصی آقار نے بتایا ہے کہ شمالی شام کے ترک فوجی اڈوں پر حملے کے بعد جاری آپریشنز میں اب تک بارہ دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
وزیرد فاع نے ضلع قیصری میں بتایا کہ ترک فوج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مصروف ہے،شمالی شام میں ہماری فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے اور وہ خود ہی اپنی موت کا پروانہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے شمالی شام میں ترک فوجی اڈےپر حملے کے بارے میں کہا ہے ہماری فوج نے بر وقت جوابی کاروائی کرتے ہوئے بارہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہےاور یہ آپریشنز آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔