ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فمن لینڈ نے 1600 میگا واٹ جوہری ری ایکٹر سے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی

1600 میگا واٹ کی صلاحیت کے حامل فن لینڈ میں یورپ کے سب  سے بڑے جوہری ری ایکٹر Olkiluoto 3  نے گزشتہ روز  بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے۔

Olkiluoto 3 کو گزشتہ سال دسمبر میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنی تھی، لیکن کئی مہینوں کے پیداواری ٹیسٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

کل سے ری ایکٹر کے کام کرنے کے بعدفن لینڈ نے اپنی 50 فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

نئے ری ایکٹر میں کم از کم 60 سال تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی۔

فن لینڈ کے مغربی ساحل پر اولکیلوٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ری ایکٹر فرانکو-جرمن اریوا-سیمنز کنسورشیم نے  تعمیر کیا ہے۔

ری ایکٹر جسے 2009 میں شروع کرنے کا منصوبہ تھا، تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

فن  لینڈ نے روس سے  توانائی کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں