کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری)کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کی مجلس عاملہ نے اپنے ممبران کے اعزاز میں ایم اے جناح روڈ پر واقع جناح لان میں دعوت افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار کے موقع پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھوکراچی ریزیڈنسی کے سی ای او باصر زیدی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ ،ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ترجمان سندھ پولیس ایس ایس پی عرفان بہادر ، ترجمان کراچی پولیس ، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اسپتال، سینئرصحافی حضرات،کراچی پریس کلب اور صحافتی تنطیموں کےعہدیداران، اورسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مہمانوں میں شامل کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھونےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوۓکہاکہ سی آراے پاکستان کی سب سےفعال صحافی تنظیم ہے،پولیس افسران اور کرائم رپورٹرز ایک دوسرے کےشانہ بشانہ کھڑےہیں،کرائم رپورٹرز کےاہل خانہ کورمضان اورعید ک مبارک آباد پیش کرتا ہوں ،پولیس چیف نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر سی آر اے کی مجلس عاملہ کو بھی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پریس کلب کے فنانس سیکریٹری احتشام سعید پاشا، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری رضوان بھٹی ،کے یو جے دستور کے سیکریٹری نعمت خان سی آر اے کے سابق صدر راو عمران، سابق صدر سی آر اے سمیر قریشی ،ڈاکٹر عاصم کے ترجمان عامر شہزاد اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر سی آر اے کاشف ہاشمی کا کہنا تھا سی آر اے روایتوں کی آمین ہے مستقبل میں بھی ممبران کے لیے اس طرح کے پروگرامات جاری رکھیں گے ، سیکریٹری سی آر اے ریحان چشتی کا کہنا تھا اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کا مقصد ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے خوشیاں بانٹنا تھا ہم مستقبل میں بھی اپنے ممبران کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرامات کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔
پروگرام کے اختتام پر نائب صدر محمد سلمان اور جوائنٹ سیکریٹری فیاض یونس سمیت مجلس عاملہ نے سی آر اے کی افطار میں شرکت کرنے والے تمام معزز ممبران اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


