ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: بائراکتار قزل الما نے بند لینڈنگ گیئرز کے ساتھ پہلی پرواز کا میابی سے مکمل کر لی

ترکیہ کے پہلے ڈرون جنگی طیارے بائراکتار قزل الما نے بند لینڈ گیئرز کے ساتھ پہلی پرواز کا میابی سے مکمل کر لی ہے۔

مشنری و دفاعی پیداواری کمپنی بائکار کے جاری کردہ بیان کے مطابق بائراکتار قزل الما ڈرون جنگی طیارے نے ہائی اسپیڈ  پرواز کے دوران سسٹم  شناخت  تجربے میں پہلی دفعہ لینڈنگ گیئرز  کھولے  بغیر تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

بیان کے مطابق تجرباتی پرواز کل ضلع تیکر داع  کی تحصیل چورلُو میں واقع آقن جی فلائٹ مرکز میں کی گئی۔ تجربے کے دوران طیارے نے رن وے پرہائی اسپیڈ نیچی پروازیں کیں۔

موصول ڈیٹا کے مطابق اس وقت بائراکتار قزل الما ڈرون جنگی طیارے کے دو کامیاب پروٹائپ  بنائے جائے چُکے اور طیارے کی کارکردگی میں مزید اضافے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

توقع ہے کہ 2024 میں  ملّی ڈرون جنگی طیارے  کی باقاعدہ پیداوار شروع کر دی جائے گی۔

بائراکتار قزل الما فضاء سے زمین اور فضاء سے  فضاء میں محاربہ صلاحیت کا حامل ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں