ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران جماعتوں کے اجلاس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، وزیراطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کے اجلاس کے بارے میں میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اجلاس میں مشاورت ہورہی ہے جس کے بعد  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حتمی اعلامیے سے قبل ہی میڈیا کا مختلف جماعتوں سے منسوب کرکے خبریں چلانا افسوسناک ہے۔ مشاورت کو فیصلہ بنا کر خبر نہ بنائی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں متحد ہیں اور معاملات پر اپنی اپنی آرا دیتی ہیں جس کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں