ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی،سعد رفیق

اسلام آباد :وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کے لیے بہت محنت کی، اب وہ اپنے بوئے ہوئے کانٹے چن رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں بات چیت کے حق میں ہوں، جماعت کیاندراپنی رائے بھی دے چکا ہوں لیکن گالم گلوچ، سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکا ماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا،لیگی رہنما نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟ ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟ عمران نے سیاست کو نفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی، اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں، بحرحال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اگر بات ہوئی تو اس میں سب شریک ہوں گے، کچھ براہ راست کچھ بالواسطہ، بات چیت کا ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں