ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ نہ جتوانے پر افتخار احمد کی قوم سے معذرت

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست پر قوم سے معافی مانگ لی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو جیت کے قریب لانے والے بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میں سب پاکستانیوں سے معذرت کرتا ہوں، ہم نے بہت کوشش کی، میچ نہ جیتنے کا بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ہم یہ میچ جیت سکتے تھے لیکن نہیں جیت سکے اس کے لیے معذرت،انہوں نے کہا کہ دائیں اور بائیں ہاتھ کے کمبی نیشن کی وجہ سے پلان کیا تھا اور اسی وجہ سے نمبر بھی تبدیل کیا گیا۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر تو ہمیشہ ہوتا ہے لیکن میں نے اور فہیم اشرف نے چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی، ہم نے یہی پلان کیا ہوا تھا کہ ہم نے اوسط کو نہیں دیکھنا، صرف بائونڈریز لگانا تھیں اور اسی سے ہم میچ جیت سکتے تھے،انہوں نے کہا کہ اگر آپ 16،15،14کی اوسط کو دیکھتے ہیں تو پھر کام مشکل ہو جاتا ہے، جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے وہ ایک مشکل وقت تھا، فہیم اشرف نے جب دو چھکے مارے تو اس وقت میں نے محسوس کیا کہ ہم جیت سکتے ہیں، جب اوسط زیادہ ہو تو پھر دونوں طرف سے رنز کرنا پڑتے ہیں بس بیڈ لک رہی کہ جیت نہ سکے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آخر میں جب نسیم شاہ میرے ساتھ تھے تو میرا یہی پلان تھا کہ اب میں نے ہی فنش کرنا ہے، نسیم بالر ہیں اور فنش بیٹر کو کرنا ہوتا ہے، بالر پر انحصار نہیں کر سکتے، پریشر میچز بیٹرز کے لیے ہوتے ہیں، بیٹر کھڑا ہو تو اس کو ذمہ داری لینا پڑتی ہے ، میں نے ذمہ داری لی اور شاٹ کھیلی۔ 

افتخار احمد نے کہا کہ میدان میں لوگ جو آوازیں لگا رہے تھے یہ لوگوں کی محبت ہے، جس پر لوگ خوش ہیں اس پر ہم بھی خوش ہیں کیونکہ ہم لوگوں کی خوشی کے لیے کھیل رہے ہیں، میں نے کبھی نہیں سوچا کہ سٹیڈیم میں مجھے کیوں آوازیں لگائی جاتی ہیں، جس نام سے پکارا جاتا ہے اس سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہوتا میں خود بھی انجوائے کرتا ہوں، نیوزی لینڈ انٹرنیشنل لیول کی ٹیم ہے ان کی بالنگ اچھی ہے ،وہ آسان ٹیم نہیں ،ہم نے جیتنے کی بہت کوشش کی۔ 

افتخار احمد نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اوپر سے رنز کر رہے ہیں وہ جلد آئوٹ ہوگئے تو پھر مشکل ہو گئی، میچ نیوزی لینڈ کی طرف جا رہا تھا لیکن پھر بھی ہم نے کوشش کی، جیت سکتے تھے مگر ممکن نہ ہو سکا،انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ہمارا کمبی نیشن ہے ہم سیریز جیت جائیں گے، ہمارے بالرز اور بیٹرز فارم میں ہیں، مشکل نہیں ہو گی، ہم جیت جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں