ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کے 24 پبلشنگ ہاؤسز کی لندن بک فیئر" میں شرکت

ترکیہ کے 24 پبلشنگ ہاؤسز نے دنیا بھر میں اشاعت اور کاپی رائٹ کی فروخت کی صنعت کے اہم ترین میٹنگ پوائنٹس میں سے "لندن بک فیئر” میں شرکت کی ہے۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے اولمپیا لندن فیسٹویل  کے میدان میں اس سال 52 ویں مرتبہ منعقد ہونے والے "لندن بک فیئر” میں "ترکیہ ” اسٹال  کو ترکیہ کی وزارت ثقافت و سیاحت کے زیراہتمام کھولا گیا۔ اسی طرح استنبول چیمبر آف کامرس (ITO) 14 شرکاء کے ساتھ اس میں شرکت کررہی ہے۔

ترکیہ سے 10 پبلشرز نے انفرادی طور پر کاپی رائٹ اور کام کی فروخت کے مذاکرات کے لیے میلے میں شرکت کی۔

اس سال 18-20 اپریل کو منعقد ہونے والے لندن  بک فیسٹویل  میں تقریباً 60 ممالک سے 1700 نمائش کنندگان اور 25 ہزار پیشہ ور زائرین کی میزبانی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں