ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاؤں پائوں چلتے ہوئے چھوٹا بچہ وائٹ ہائوس میں داخل، سکیورٹی اہلکاروںنے پکڑ کر والدین کے حوالے کر دیا 

نیویارک:امریکی صدارتی محل وائٹ ہاس کے اطراف لگی باڑ سے گزر کر ایک چھوٹا بچہ اندر میدان میں داخل ہوگیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا اور والدین کے حوالے کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چھوٹا بچہ لان کے شمال کی طرف سے داخل ہوا اور اس وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہائوس میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاس میں ہونے کی وجہ سے اسے سیکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں داخل ہونے والے بچے کی عمر 2 سال بتائی جارہی ہے تاہم اس کے اور اس کے والدین کی شناخت کے حوالے سے دیگر چیزیں سامنے نہیں لائی جارہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چھوٹے بچے کے والدین سے کچھ دیر پوچھ گچھ کرنے کے بعد تمام افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ افسران نے وائٹ ہائوس کی شمالی باڑ کی لائن کے ساتھ ایک بچے کو پکڑا جو مختصر وقت کیلئے وائٹ ہاوس کے میدان میں داخل ہوا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی چھوٹا بچہ وائٹ ہاس کی باڑ سے گزرا ہو۔ 2014 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب اس وقت کے صدر بارک اوباما عراق پر امریکی قوم سے خطاب کرنے والے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں