ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میانمار میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 6 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

میانمار کے مرکز سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے باعث 6 افراد ہلاک اور 109 زخمی ہو گئے۔

سٹریٹس ٹائمز کی خبر کے مطابق میانمار کے مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  گزشتہ روز ملک کے وسطی حصے میں شدید سمندری طوفان آیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سمندری طوفان سے 4 خواتین سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 109 افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کا نیپیتاو یونین ریجن کے ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور زخمیوں میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان سے 200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں