ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرخارجہ نے ایران سعودیہ سفارتی تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیدیا

take part

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں  کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

قبل ازیں  ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے  پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں