ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاوید اقبال پر بنی فلم ’کُکڑی‘ کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئے منظوری دے دی

کراچی: بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال پر بننے والی یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ’کُکڑی‘ کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئےمنظوری دے دی۔

فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر ’کُکڑی‘ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فلمساز  ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرایا ہے، اُمید ہے کہ ریلیز کے لیے گرین لائٹ مل جائے گی۔

تاہم اب ایکسپریس ٹریبیون کو دیے گئے ایک بیان میں ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’کُکڑی‘ کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔

سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مزکورہ فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا کردار نبھایا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں خاتون پولیس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں