دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف نائجیریا کی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بورنو ریاست میں آپریشن کے دوران فوج اور بوکو حرام کے ارکان کے درمیان جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
اس لڑائی میں بوکو حرام کے 35 ارکان مارے گئے، اور بہت سے دہشت گرد زخمی ہوئے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا تاہم اس دوران 4 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔