ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذاکرات کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے، شیخ رشید احمد

وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے، مذاکرات جھانسہ ہے، قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اور قانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت عدالتی فیصلوں کااحترام نہ کرے تو معاشرہ خانہ جنگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا ہے، فضل الرحمن جمہوری نظام کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ خود اسمبلی میں نہیں ہے، انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سر دردی نہیں ہے، الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ الیکشن میں جانے کے اور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے جو مرضی کر لیں عدلیہ جیتے گی اور آئین اور قانون کی سربلندی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں