ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

ملتان :کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ہوٹل سے کھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں