روس نے ماسکو میں مولدووا سفارتی عملے کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیات اعلان کر دیا ہے۔
روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں، 19 اپریل کو مولدووا کی طرف سے ایک روسی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دئیےجانے کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس اقدام کے جواب میں ماسکو میں مولدووا کے سفیر’ لیلیان ڈیری’ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ” سفیر لیلیان ڈیری کے ساتھ کیشیناو انتظامیہ کے روس مخالف مخاصمانہ اقدامات پر ردعمل کا اظہار کیا گیا اور انہیں، بطور جوابی کاروائی، مولدووا کے ماسکو سفارتی عملے سے ایک شخص کو ناپسندیدہ شخصیت اعلان کرنے کے بارے میں احتجاجی نوٹس دیا گیا ہے”۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس مخالف بیانات اور مولدووا کی یورپی یونین پابندیوں میں شرکت کی وجہ سے مولدووا کے بعض حکام کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔