ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سردار تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کا ذمہ دار پرویز خٹک کو قرار دیدیا

 مظفر آباد:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حکومت ختم ہونے کی ذمہ د ارپرویز خٹک کو قرار دیدیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سے ہونے والے اختلافات عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں