ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہونے کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پابندی کے فیصلے پر تحریری بیان  جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔امریکہ ایرانی حکومت کے سفاکانہ چہرے کا سامنا کرنے والے  ایرانی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے بنیادی آزادیوں کے احترام کا حمایت کرتا ہے۔

بیان میں پابندی کی وجوہات  بیان کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ آج محکمہ خارجہ 11 ایرانی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کر رہا ہے جو پرامن مظاہرین کو قتل کرنے، حراست میں لینے، مارنے پیٹنے اور پرامن اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کے ذمہ دار یا ملوث ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں