کراچی:عید الفطر کے تیسرے دن جماعت اسلامی نارتھ کراچی حلقہ باب الاسلام کے تحت کارکنان کے لیے سپر ہائی وے پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان حلقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ناظم جماعت اسلامی حلقہ باب الاسلام شجاعت ہاشمی،نائب ناظم خورشید عالم،ناظم مالیات گل محمّد،اشفاق سعدی،محمّد ذوالفقار،سید ایاز،محمّد جاوید،بلال خان،معاذبن نہال، دانش عابد اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر حلقہ ناظم شجاعت ہاشمی نے کارکنان سے 7 مئی کو ہونے والے یوسی 13 میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن مہم میں بھرپور انداز میں حصہ لیں اور 7 مئی کو ہونے والے الیکشن کے حوالے سے عوام میں دعوت عام کریں جبکہ حلقہ نائب ناظم خورشید عالم نے رمضان المبارک میں سفید پوش افراد کو راشن اور دیگر عید کے گفٹ پہنچانے کی سرگرمیوں میں شامل کارکنان کو مبارکباد دی۔
