ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو 22 منزلہ بلڈنگ تحفے میں دیدی

ممبئی:بھارت اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی جہاں اپنے اثاثوں اور دولت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں وہیں وہ اپنے ملازموں پر انعامات کی برسات کرنے اور بڑی رقم بطور تنخواہ دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اب اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500کروڑ  بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے،بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے،ورنداون’ نامی 22منزلہ عمارت 1.7لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے ملازم منوج مودی کو اس فرم کی ملٹی بلین ڈالرز ڈیلز کو کامیابی سے سرانجام دینے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں مکیش امبانی کا سیدھا ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جو انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو مشورے دیتے ہیں۔

نیپین سی روڈ پر رہائشی جائیدادوں کی قیمت عام طور پر 45,100روپے سے 70,600روپے فی مربع فٹ کے درمیان ہوتی ہے،رپورٹ کے مطابق بلڈنگ کے شروع کی 7 منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں