ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا، کشتی ڈوبنے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 11 افراد جان بحق

انڈونیشیا میں 78 افراد کو لے جانے والی اسپیڈ بوٹ کے ڈوبنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

پیکن بارو سرچ اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نیومن سدھاکاریا نے اعلان کیا کہ ڈوبنے والی کشتی پر سوار 78 افراد میں سے 58 کو زندہ بچا  لیا گیا ہے۔

سدھاکاریا  نے بتایا  کہ  11افراد کی لاشوں جو بازیاب کر لیا گیا ہے  اور 9  افراد لاپتہ ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ زندہ بچائے گئے مسافروں میں  سے کچھ بے ہوش  تھے جن کا  علاج کیا جا رہا ہے، سدھاکاریا نے بتایا کہ مسافر عید کی  چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

ڈوبنے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ کشتی ایک لاگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں الٹ گئی۔

تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری  ہیں تو ہلاکتوں  میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں