ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203کے ذریعے دبئی جارہے تھے تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا، ایف آئی اے نے ائیرپورٹ پر فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے ۔

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور دستی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں