ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ملکت نے نیب ترامیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کر نے کے لیے واپس بھجوا دیا

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھجوا دیا۔

صدر مملکت ڈاکڑ عا رف علوی نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بل اور وزیرِ اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا ہےکہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

یاد رہیں کہ  وزیرِ اعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں