ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی لاوارث شہر بن گیا ہے، محمد حسین محنتی

کراچی:  امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سید خالد رضا کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوئی ہے، کراچی لاوارث شہر بن گیاہے۔

محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ عملی طور پر پورا صوبہ ڈاکوﺅں کے رحم وکرم پر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان جوہر میں شہید سید خالد رضا کے لواحقین سے ملاقات اورمقدمہ کی پیشرفت معلوم کرنے کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے بڑے بھائی سیدتنویر رضا سمیت دیگر برادران وقریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

صوبائی امیر کاکہنا تھا کہ شہر کراچی میں پے درپے سیاسی،سماجی رہنماﺅں وعلمائے کرام کا قتل اورڈکیتیوں،قتل سمیت جرائم میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،دوماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہونا تشویشناک بات ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پہلے تھانے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اب جرائم پیشہ افراد کے سرپرست بن چکےہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد اور شاہ لطیف ٹاﺅن تھانوں سے تاوان کے لیے اغواکئے گئے مغویوں کی بازیابی لمحہ فکریہ ہے۔ خالد رضا کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قاتلوں کی پکڑ میں لایا جائے جبکہ حکومت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے اقدامات کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں