ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا

صدر مملکت عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا۔

صدر عارف علوی نے مؤقف اپنایا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، مجوزہ بل اور وزیر اعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ زیر التوا معاملے پر غور کیے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں