ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی ایل میچ کے دوران تماشائی لڑ پڑے

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے میچ کے دوران تماشائی آپس میں لڑ پڑے۔

ہفتے کے روز آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآباد نے دہلی کیپٹلزکو شکست دی۔اس میچ کے دوران جہاں کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھے وہیں اسٹینڈ میں تماشائی ایک دوسرے سے لڑائی کر بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر سن رائزز اور دہلی کی ٹیم کے مداح کراؤڈ کی موجودگی میں ایک دوسرے کو مار رہے ہیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں