ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھر میں 121 مقدمات اور کال اپ نوٹسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 پاکستان تحریک انصاف نے 121 مقدمات کی فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ پی ٹی آئی کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں عمران خان کے خلاف 31 مقدمات درج ہیں اور لاہور میں 30 مقدمات اور کال اپ نوٹسز جاری کئے گئے۔

 عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 12 مقدمات درج ہیں اور فیصل آباد میں 14 مقدمات درج ہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف ملک بھرمیں دہشتگردی کے 22 مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں