ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی

  کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ مدیحہ امام خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی کی خوشخبری سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو سنائی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم اداکارہ نے شہر اور اپنے دلہا کا تذکرہ نہیں کیا۔ اسی کے ساتھ مدیحہ امام نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی عرض کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو دعاؤں میں رکھیں‘۔

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے پرستاروں اور مداحوں نے مبارک باد دی اور اُن کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

علاوہ ازیں مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں