ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمان نے حکومت کو ججز کے فیصلے ماننے کا پابندکیا ہوا ہے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمان نے حکومت کو پابندکیا ہے کہ بس 4 ججز کا فیصلہ ماننا ہے، حکومت کی مجبوری ہے کہ پارلیمان 3، 2کا فیصلہ نہیں مانتی، عدالت کو اسمبلی کی کاروائی کا ریکارڈ دینے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون کہاکہ حکومت 4 ججز کا فیصلہ ماننے کیلئے پارلیمان کے حکم کی پابندی ہے،حکومت کی مجبوری ہے کہ پارلیمان 3، 2کا فیصلہ نہیں مانتی،تجویز دی تھی کہ بجٹ کے بعد اتحادیوں کے مشاورت سے اسمبلی تحلیل کریں ، پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا کہ اسمبلیاں 14مئی سے پہلے تحلیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو اسمبلی کی کاروائی کا ریکارڈ دینے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے، وفاقی حکومت اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں شراکت دار نہیں ہوتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں