ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل ہوگا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلا جائے گا۔

5میچز کی سیریز میں پاکستان مسلسل تینوں میچ جیت کر 0-3 کی سبقت  سے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روزمیچ میں  26 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 12 سال کے بعد نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

جمعرات کو کھلاڑیوں کے لیے آرام کا دن تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دیتے ہوئے بیشتر وقت مقامی ہوٹل میں گزارا۔

دوسری جانب جمعہ کو کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کی شمولیت مشکوک ہے۔ وہ تیسرے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا کر ایکسرے کیےگئے تھے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق معالجین محمد نواز کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جب کہ چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں