ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات : عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور:احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،  اس  دوران عثمان بزدار نے وکیل نے کوریئرکا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

  عدالت میں عثمان بزدار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب نے عثمان بزدار سے 4 سوال پوچھے ان کے جواب دے دیے ہیں، سابق وزیرعلیٰ نے سوالوں کیجواب کوریئر سروس کے ذریعے جمع کروائے، جو 4 سوال پوچھے گئے وہ بتا دیے ہیں، جو جائیدادیں پوچھیں ان کا ریکارڈ بھی دے دیا ہے۔نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 30 سوالات دیے اور انہوں نے 4 سوالوں کیجوابات دیے، انہوں نے مزید سوالوں کے جوابات کے لیے 30 روز کا وقت مانگا ہے۔

نیب افسر کے جواب پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے کہا کہ ہم ان کے تمام سوالوں کے جواب عدالت کے سامنے دینے کو تیار ہیں، نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے اس دن ملتان بینچ پیش ہونا ہے ہم 10 مئی کو پیش ہونے کیلیے تیار ہیں۔

عدالت نے کہا کہ درخواست کا جلد فیصلہ کرنا ہے لہٰذا دونوں فریقین قانون کے مطابق کام کریں۔عدالت نے عثمان بزدار کو 10 مئی کو نیب آفس پیش ہونیکی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13مئی تک توسیع کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کی سیاسی بنیادوں پر مقدمہ پر حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے  ، عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں