ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن؛ وزیراعظم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات کی

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیر اعظم نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ تقریبات کے لیے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔ بادشاہ چارلس III اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں