ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نقاش خان کو گرفتار کر لیا

  اسلام آ باد:پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش نقاش خان کو گرفتارکرلیا۔ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اورآئس برآمد کرلی گئی۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

بدنام زمانہ منشیات فروش نقاش خان پکڑا گیا۔ ملزم سے تقریبا نو کلو گرام ہیروئن اورایک سو بیس گرام آئس برآمد ہوئی۔قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت ایک کروڑروپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا اعتراف بھی کرلیا۔نقاش خان منشیات پشاورمیں ڈیلرزسے لے کر آتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں