ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ 8 دنوں میں 39 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ہیں، ترک وزیرِ دفاع

وزیرِدفاع  خلوصی  آقار نے کہا  ہے کہ ترک  مسلح افواج کی کارروائیوں میں گزشتہ 8 دنوں میں 39 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔

قیصری میں اپنے بیان میں وزیر آقار نے کہا کہ ترک مسلح افواج  پر عزم  طریقے سے  دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،  شمالی عراق میں دہشت گردوں کے  ٹھکانوں کو ایک ایک کر کے تباہ کر دیا گیا ہے،  شمالی شام میں دہشت گرد راہداری  کو پاش پاش کر دیا گیا جسے قائم کرنے کا ارادہ تھا  اور دہشت گردوں کو  خود ہی کھودے گئے گڑھوں میں دفن کر دیا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا  دہشت گردی  تا حال  ختم نہیں ہوئی، اس کے برخلاف ہماری جنگ اسی عزم اور جذبے سے جاری ہے۔ حالیہ  دنوں    میں 39 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں