ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام مطمئن رہے،امور خارجہ کی ویب سائٹ فعال ہے:ناصر کنعانی

 ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی  نے  ان خبروں کی تردید کی ہے کہ امور خارجہ  کی سرکاری ویب سائٹس سے دستاویز اور دیگر اہم ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔

 ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، امور خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے سے متعلق نائب ترجمان نے بتایا کہ  ہم نے ضروری تدابیر اختیار کر لی ہیں لہذا  ہماری ویب سائٹ  عوام کی دسترس کے لیے مکمل طور پر فعال ہے ۔

کنعانی نے بتایا کہ   سوشل میڈیا پر امور  خارجہ سے متعلق جاری عض دستاویز جعلی اور بے بنیاد ہیں۔

 یاد رہےکہ ایرانی میڈیا  کا کہنا تھا کہ امور خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک ہیکر گروپ نے سائبر حملہ کیا تھا جس کے نتیجےمیں بعض اہم دستاویز ان کے ہاتھ لگ گئی تھیںں جبکہ ویب سائٹ پر ایرانی دہشتگرد تنظیم عوامی مجاہدان کے لیڈروں کی تصاویر کے ہمراہ  مرگ بر خامنہ آئی اور رجوی زندہ باد کے نعرے بھی درج تھے۔

اس سے پیشتر  تا قیام سرنگونی نامی ہیکر گروپ نے  بھی ادارہ برائے اسلامی ثقافت  کی ویب سائٹ ہیک کرتے ہوئے  دو لاکھ کے قریب دستاویز حاصل کر لی تھیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں