ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، اسد عمر 

اسلام آ باد: رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی، گرفتاری کی وجہ سے کاغذات گزشتہ روز  جان بوجھ کر بنائے گئے، پر امن احتجاج کا حق آئین اور قانون میں ہے، پرامن احتجاج کو ساتھ ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ لگتا ہے کہ سازش کے ذریعے یہ کام کروائے گئے ہیں، پارٹی کی لیڈر شپ شاہ محمود قریشی کے پاس ہے، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں، قانون کے تقاضے پورے کرنے ہیں تو خدشات پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں