ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرنیٹ بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی حیران

  کراچی: انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوینسر کی جانب سے ٹوئٹ کرنے پر دہلی پولیس بھی حیران ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان کے احکامات پر پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

ملک میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی جزوی طور پر بندش کی خبروں کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی تھی جبکہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کیلئے سنسنی پھیلانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔

اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔

یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی اور سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں