ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے:برطانوی وزیراعظم

لندن :برطانیہ نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ غور سے پاکستان کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہ برطانیہ پرامن جمہوری عوامل کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ ہیں اور امریکا جیسے پہلے کہہ چکا ہے کہ وہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتا ہے،پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو بھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہونا چایئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں