نئی دہلی: لکھنؤ سپرجائنٹس کے افغان کرکٹر نوین الحق نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو چھیڑنا شروع کردیا۔
گزشتہ روز ممبئی انڈینز کو کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز کے خلاف میچ کے آخر میں جب 18بالز پر صرف 8رنز درکار تھے تو نوین نے اسکرین شاٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راؤنڈ 2ان کے ساتھ، یہ بہترین آم ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے ویرات کوہلی کے 1رن پر آؤٹ ہونے کے فوری بعد پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا میٹھے آم۔
ایسی انسٹاگرام اسٹوریز کو کوہلی پرطنز قرار دیا جارہا ہے اور اس کا سابق بنگلور کپتان کے پرستار سخت برا بھی مان رہے ہیں۔