ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

34 ویں نیشنل گیمز مقرر وقت پر کو ئٹہ میں ہو ں گی

کوئٹہ:حکومت کی طرف سے کلیرنس مل گئی،34ویں نیشنل گیمز مقرر وقت پر کوئٹہ میں ہوں گی ، گیمز کی مشعل کل اسلام آباد سے لاہور پہنچے گی، پہلے مرحلےمیں لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں رونمائی ہو گی۔

کوئٹہ انیس سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کرے گا،ان میں چھ ہزار سے زائد اتھلیٹ میڈلز کی جنگ لڑیں گے۔ گیمز کا باقاعدہ آغاز بائیس اکتوبر کو ہو گا جبکہ ٹیم ایونٹس بارہ اکتوبر سے شروع ہو جائیں گے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے مختلف مقاما ت پر مشعل کی تقاریب رکھی گئی ہیں۔

مشعل دو روز تک لاہور میں موجود رہے گی،پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں تقریب کےمہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری تھے۔ کھیلوں میں سب سے بڑا دستہ پنجاب سے چار سو اکسٹھ ارکان پر مشتمل ہوگا۔ آرمی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں