ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چودھری کی گرفتاری:انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کریں گے۔

چیف جسٹس نے نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ کا میڈیکل کیوں نہیں ہو رہا، نعیم پنجوتھا نے کہا چیک اپ ہو گیا تھا، رپورٹ نہیں دی جا رہی،ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں بیان دیا کہ فواد چودھری کو 3ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے 3ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں