ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو کا دروازہ توڑنے کی تحقیقات کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

راولپنڈی: پولیس نے جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنے کی تحقیقات کے لیے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کریں گی، یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم اس حوالے سے درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی۔

جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں