ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کوگرفتار کرنے کا جواز بنا تو ضرور کریں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بہت سے تجاویز آتی ہیں، ابھی تک ایمرجنسی کے نفاذ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار ہائی کورٹ کے باہر موجود ہیں، گورنمنٹ کی طرف سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، اگر آرڈر آتے ہیں کہ گرفتار نہ کیا جائے تو اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا جواز بنتا ہو تو گرفتار کیا جائے گا، القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں ان کو 2 ہفتے کی ضمانت دی گئی ہے، جو کل سپریم کورٹ میں ہوا اس کی مثال پچھلے 75 سال میں نہیں ملتی، سہولت کاری کے نئے طریقے ایجاد ہو رہے ہیں، عدلیہ کی طرف سے ان کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے، عمران خان کی اپنی ذاتی تقاریر موجود ہیں، جو کچھ بھی ہوا ہے عمران خان کی ایما پر ہوا ہے، عمران خان نے پوری محنت سے یہ صورتحال پیدا کر دی ہے، جو عمران خان نے کیا وہ اب واضح ہوگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں