ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور: ہائی کورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 17 خواتین کی نظر بندی کانوٹیفکیشن کالعدم قرارد دے دیا۔

عدالت نے قراردیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 17خواتین کسی اور مقدمہ میں مطوب نہیں توانہیں رہا کردیا جائے جبکہ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظربندی کے حوالہ سے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کی جانب سے جسٹس صفدر سلیم شاہد کے روبرو ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں مئوقف اختیارکیا گیا تھا کہ انتظامیہ نے نظربندی کا نوٹیفکیشن قواعد وضوابط کے مطابق جاری نہیں کیا اس لئے اس نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں