ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل اور فلسطین میں 5 دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی پراتفاق

غزہ:مصری کوششوں سے غزہ میں 5 دن کی لڑائی کے بعد مصرکی ثالثِی میں اسرائیل اور فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد کے درمیان جنگ بندی طے پاگئی ہے۔ 

اسلامی جہاد کے ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں شہریوں کے گھروں پر بمباری نہیں کرے گا اور نہ ہی القدس بریگیڈز یا دیگر رہنماں کے خلاف کارروائی کرے گا اس شرط پر اسرائیل نے اتفاق کیا ہے۔ 

مصری کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے سے نافذ العمل ہوگئی۔ جنگ بندی کے نافذ کے بعد غزہ میں شہریوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔ لوگ رات گئے سڑکوں پر نکل آئے، خوب جشن منایا، غزہ کی سنسان سڑکیں ایک بار پھر سے آباد ہوگئیں۔ اسرائیل کی پانچ روز کی بمباری میں 36 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں اسلامی جہاد کے تین رہنما بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں