ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعما ل پر ہوئی تھی، ڈاکٹر طارق سلیم

راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عمران خان کی گرفتاری مالی بدعنوانی اور اختیارات کوذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے پر ہوئی تھی وہ بھولے اورمعصوم بننے کی بجائے برطانیہ سے آنے والی ریاست پاکستان کی دولت کاحساب دیں۔

ڈاکٹر طارق سلیم  نے کہاکہ  چوری اور فراڈ سے حاصل کی گئی دولت کوفلاحی اداروں کے استعمال پرلگانے جیسے ڈرامے کسی طورقانونی اور اخلاقی طورپردرست نہیں ہوسکتے، اس سے قبل بھی گرفتاریاں ہوتی ہیں کبھی جی ایچ کیو، ریڈیوپاکستان سمیت ملکی املاک پر حملہ آورہوکرجلایانہیں گیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداروں پرحملہ آورہوکرملکی املاک جلانے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں، فراڈکرکے حاصل کی گئی رقم سے قادریونیورسٹی بناکرقوم کے معمارطلبہ کوکیا پیغام دیا جائے گا، شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ جیسے ولی اللہ کے نام کوایک فراڈ میں استعمال کرنا شرمناک ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  اولیاء کا برصغیرپاک وہند میں انتہائی محترم مقام ہے اسلام کے فروغ کے لیے کرداراداکرنے والے اولیاء کے نام سے قوم بڑی تعداد میں یونیورسٹیاں اور فلاحی ادارے بناسکتی ہے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نواز لیگ ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں یہ سب ایک ہی درکے ملنگ ہیں الیکشن2023میں نوجوانوں سمیت 23کروڑعوام جماعت اسلامی پراعتماد کریں اور ترازوکے ذریعے اقتداردیانتداراور اہل قیادت کوسپردکریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں