ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

کھٹمنڈو:پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے مانٹ ایورسٹ سر کر لیا۔ 

نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔ اتوار کو پاکستانی خاتون کوہ نے 8,849 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح آٹھ بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔ 

نائلہ کیانی اس سیزن میں ایوریسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئی۔وہ 8 ہزارمیٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ 

انہوں نے اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کیا۔نائلہ کیانی اس سیزن میں مانٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں