ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا میں روس اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر ہمیں تشویش ہے، جاپان

حکومت ِ جاپان نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایشیا میں روس اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر تشویش ہے اور یہ کہ یورپی سلامتی کو انڈو پیسیفک سیکیورٹی سے جد انہیں کیا جا سکتا۔

جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہند-بحرالکاہل کے وزرائے خارجہ کے یکجا ہونے  والے سربراہی اجلاس میں خطے میں روس اور چین کی سرگرمیوں پر ردعمل  کا مظاہرہ  کیا۔

جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایشیا میں روس اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون پر تشویش ہے اور یہ کہ یورپی سلامتی کو انڈو پیسیفک سیکیورٹی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

حیاشی نے کہا  کہ یوکرین پر روس کے حملوں نے بین الاقوامی نظام کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا، کہ اس جنگ کا مقابلہ عالمی برادری کی طرف سے مشترکہ ردعمل سے کیا جانا چاہیے۔ "بصورت دیگر، دوسرے خطوں میں بھی اسی طرح کے چیلنجز پیدا ہوں گے، اور موجودہ نظام جو ہمارے امن اور خوشحالی کو تقویت دیتا ہے، بنیادی طور پر  درہم برہم  ہو سکتا ہے۔”

جاپانی وزیر نے بتایا کہ چین مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین  کی حیثیت  کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آبنائے تائیوان میں اپنی فوجی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔ "اس کے علاوہ، چین اور روس (خطے میں) اپنے فوجی تعاون  میں پختگی لا رہے  ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں