ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے الیکشن کمیشن کو خط

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں شر پسند عناصر کی جانب سے سرکاری اور نجی املاک و تنصیبات پر دھاوا بولنے اور نقصان پہنچانے کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

خط  کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کو شرپسند عناصر کی جانب سے بہت زیادہ تشدد و خون خرابہ کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انتہائی اہم سرکاری اور نجی املاک پر حملہ کرکے آگ لگائی گئی۔ شرپسند عناصر کے ان اقدامات سے سرکاری و نجی املاک کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

پنجاب حکومت کے مطابق عوام کا تحفظ کرتے ہوئے متعدد قانون نافذ کرنے والے افسران و جوانوں زخمی ہوئے۔ پنجاب حکومت تشدد پسند عناصر کی جانب سے ایسی تمام کارروائیوں کو روکنے کے لیے متحد ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران کو پنجاب حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ کے لیے تیار ہوں جبکہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بریفنگ تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں