ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے انتخابات میں 90 فیصد شرکت کے ساتھ یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکیہ نے انتخابات میں شرکت کی شرح کے اعتبار سے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جمہوریت کے عملی ظہور کا تعین کرنے والے محّرکات میں سے ایک یعنی ‘انتخابات’ میں شرکت کی شرح ترکیہ میں اوپر کی طرف اور یورپ میں نیچے کی طرف گامزن ہے۔

14 مئی کو ترکیہ میں منعقدہ صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں شرکت کی شرح 90 فیصد کے لگ بھگ رہی  لیکن یورپی ممالک میں انتخابات میں شرکت کی شرح 65 فیصد تک ہے۔

اٹلی میں ستمبر 2022 میں منعقدہ عام انتخابات میں شرکت کی شرح 63 فیصد کے ساتھ ملکی تاریخ کے کم ترین درجے پر رہی۔

فرانس میں جون 2022 کے عام انتخابات میں شرکت کی شرح پہلے انتخابی راونڈ میں 48 فیصد کے ساتھ کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

جرمنی میں 26 ستمبر 2021 کے انتخابات میں 76 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ کا استعمال کیا۔

بلغاریہ میں انتخابات میں شرکت کی شرح 40 فیصد ، پرتگال میں جنوری 2022 کے عام انتخابات میں ووٹروں کی شرح 57 فیصد اور ہالینڈ میں مارچ 2022 کے انتخابات میں شرکت کی شرح 50،5 فیصد تک پہنچ سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں